جموں و کشمیر کے پنچھ ضلع میں کنٹرول لائن (ایل او سی) پر سرحد پار سے کسی
اشتعال کے بغیر کی گئی فائرنگ میں آج فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔ایک دفاعی ترجمان نے یہاں بتایا کہ پنچھ سیکٹر میں ایل او سی کے قریب
ہندستانی فوج کی چوکیوں پر پاکستانی فوجیوں نے کسی اشتعال کے بغیر فائرنگ
کی جس سے جوان دیپک جگناتھ گھڑگے (27) شہید ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ ہندستانی فوج نے پاکستانی فوجیوں کی فائرنگ کا مؤثر طریقے سے جواب دیا۔